قائداعظم ، نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس تقریب کا انعقاد
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیربلدیات میاں ذیشان رفیق کے کیمپ آفس ڈسکہ میں قائداعظم ، مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس تقریب کا انعقادکیا گیا ۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشاء، صدر پی پی 51عظیم بٹ، میاں اے ڈی رفیق،سید داؤد بخاری ، میاں عمران رفیق ،ڈاکٹر رومان عاشر سمیت لیگی کارکنان ، سول سوسائٹی وتاجروں نے بھرپور شرکت کی ۔ افضل منشا نے خطاب میں کہا قائداعظم ؒنے پاکستان بنایا اورنواز شریف نے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ایٹمی طاقت بناکر ناقابل تسخیر بنایا اس موقع پر بانی پاکستان کے بلند درجات اورنواز شریف کی درازی عمر اور ملکی سلامتی واستحکا م کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔