رائس ملز مالکان کیخلاف آلودگی پھیلانے پر مقدمہ درج
کامونکے (نامہ نگار)آلودگی پھیلانے پر رائس ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جی ٹی روڈ پر واقع رائس ملز سے نکلنے والا دھواں جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جا رہا تھا۔ انسپکٹر ماحولیات عمر حیات نے مالکان کو نوٹس جاری کیا مگر کام بند نہ کیا ۔ محکمہ ماحولیات نے ملز سیل کر کے تین لاکھ جرمانہ کیا۔ بعد ازاں مالکان نے عدالت کے ذریعے ملز ڈی سیل کروالی اور کمرشل کام نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ گزشتہ روز دوبارہ چیکنگ پر کام جاری پایا گیا جس پر گل محمد، خیر محمد، ابراہیم اور سجاد کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔