قائد اعظمؒ کی زندگی عوامی خدمت کا عملی نمونہ ،رانا مستنصر
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)سابق ضلعی چیئرمین بیت المال رانا مستنصر حسین نے بانیٔ پاکستان کی ولادت کے موقع پر کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کی زندگی اصول پسندی، دیانت، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کا عملی نمونہ ہے ، جس پر چل کر ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے ۔
قائد اعظمؒ نے بے مثال قیادت، عزم اور قربانیوں کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد وطن دیا۔ انکی فکر، کردار اور فرمودات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ قائد اعظمؒ کے نظریات کو سمجھیں اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔