دنیا کی خبر وں پرتتلے عالی ملت سپورٹس کمپلیکس فعال

 دنیا کی خبر وں پرتتلے عالی ملت سپورٹس کمپلیکس فعال

لائٹیں،موٹر ودیگر سامان فراہم ، صفائی ستھرائی کا کام بھی کروا دیا گیا

تتلے عالی(نامہ نگار)روزنامہ دنیا کی خبر وں پرتتلے عالی ملت سپورٹس کمپلیکس فعال کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اورنواحی علاقوں کے مکینوں کو ان ڈور گیمز کی سہولت کیلئے کامونکی روڈ پر واقع ملت سپورٹس کمپلیکس کے دروازے ،کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے ،ہال صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث کھنڈرات کی منظر کشی کر رہاتھا جس سے کھلاڑیوں کا آنا جانا بند ہوگیا تھا۔ روزنامہ’’ دنیا‘‘ گوجرانوالہ میں ملت سپورٹ کمپلیکس کی صورتحال بارے خبروں کی اشاعت پر محکمہ سپورٹس نے کمپلیکس کو فعال کرنے کیلئے تتلے عالی کے مقامی افرادرانا نعیم احمد خان،آفتاب ریاض کھرل ایڈووکیٹ،رانا ریاست علی ممبر،چودھری فریاد علی گادی،محمود احمد مغل،رانا ارشاد پٹواری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ،مذکورہ کمیٹی نے مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپکے تحت حفاظتی دیوار کی تعمیر ،کھڑکیوں اور دروازوں کے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی جگہ شیٹ ،ہال میں روشنی کیلئے لائٹیں،موٹر ودیگر سامان مہیا کرکے صفائی ستھرائی کا کام بھی کروا دیا جس سے کھلاڑیوں کی تعداد میں کئی گنااضافہ ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں