ریجن بھر میں کرسمس کی 1100 تقریبات ‘چرچز میں عبادات
سخت سکیورٹی اقدامات ، ملکی ترقی، سلامتی ، استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریجن بھر میں سخت سکیورٹی میں کرسمس کی گیارہ سو تقریبات ہوئیں ۔ 600 گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ گوجرانوالہ ‘سیالکوٹ‘گجرات‘منڈی بہائوالدین، حافظ آباد اور نارووال میں کرسمس پروگرامزکی سکیورٹی کیلئے گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈیٹکٹر اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ۔ پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز نے چرچز سے ملحقہ اہم چوکوں میں ناکہ بندی کی اور مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کی جاتی رہی۔ گوجرانوالہ ریجن کے تمام گرجاگھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔ تقریبات میں گیت گائے گئے اور ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گرجاگھروں میں عبادات کیلئے آنے والوں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جاتارہا۔دعائیہ تقریبات میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور افواج پاکستان کے شہدا کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔