گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں یوم قائد اعظمؒ کی تقریب
حافظ آباد(نامہ نگا)چیئرمن متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم ؒکی سوچ مومن کی سوچ تھی ،حق و سچ کو ساتھ لیکر چلے اور مسلمانوں کو آزادی کی شکل میں حق لیکر دلایا۔
وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8حافظ آباد میں قائد اعظمؒ کی یاد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اساتذہ نے خطاب کرتے کہا کہ مسلمانوں کی خیر خواہی کیلئے قائد اعظمؒ نے اپنی زندگی کو مشکلات میں ڈالا ایمان کی روشنی سے مسلمانوں میں طاقت پیدا کی یہ قائد اعظمؒ کا عظیم کارنامہ تھا کہ انہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک دھارے میں یکجا کیا اور اسلام کے سنہری اصولوں کو منظر عام کیا اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر آزاد مملکت کو حاصل کیا۔آج کا دن ہمیں قائد اعظمؒ کے فرمودات پرچلنے کا پیغام دیتا ہے ۔