ڈسکہ سرکل میں 9وارداتیں‘ لاکھوں کامال وزر لوٹ لیاگیا
گھروں ودیگرمقامات سے ڈاکو،چور نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا لے اڑے
ڈسکہ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) ڈسکہ سرکل بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، 9وارداتوں میں شہری، طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونزودیگر قیمتی اشیاسے محروم ہوگئے ۔رنجھائی کی نصرت بانو کے گھر کا تالا توڑ کر 25ہزارریال، 7ہزارروپے ،طلائی زیورات چین 3عدد، مالا سیٹ،طلائی انگوٹھیاں9عدد،کانٹے ، بالیاں 7عددچوری، بمبانوالہ میں نامعلوم ملزم نے اسلحہ کے زور پر نقدی ساڑھے 9ہزارروپے اور دیگر کاغذات چھین لئے ، چھانگا میں رضوان کے گھر سے طلائی گانی سیٹ، ٹاپس وزنی ڈیڑھ تولہ اور نقدی 45ہزارروپے چوری، میانوالی بنگلہ میرج ہال میں شادی میں شریک وقاص اکرم کی جیب سے 90ہزارروپے ، دوموبائل چوری، کسووالہ میں عثمان کی حویلی سے پانی والی دوعدد موٹریں چوری، سٹیڈیم روڈ پرڈلیوری بوائے قمرعباس سے دونامعلوم ملزموں نے اسلحہ کے زور پر 25سو روپے چھین لئے ، جامکے چیمہ میں عمر فاروق کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل، غالب کے میں افتخار کی زمینوں سے بجلی والی موٹر ، مین بازار میں شاپنگ کیلئے آئے عرفان کی جیب سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔