مقابلہ حسن اذان ،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

مقابلہ حسن اذان ،پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

حسن مرتضیٰ ، سمیر ، طلحہ اور حذیفہ نے پہلی چار پوزیشنیں حاصل کیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مرکزی جامع مسجد حنفیہ غوثیہ ڈونگا باغ مجاہد روڈ سیالکوٹ میں مقابلہ حسن اذان ہوا جس کا انتظام سیالکوٹ پائنیر لائنز کلب اور حنفیہ غوثیہ اسلامک انسٹیٹیوٹ نے کیا ۔سیالکوٹ بھر سے مدراس کے سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں اس مقابلہ میں شرکت کی اور پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن لینے والوں کو نقد انعامات اور شیلڈز دی گئیں۔ پروگرام میں میاں خلیل، صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری، میاں مراد ارشد، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اعجاز غوری، کلب سیکرٹری پراجیکٹ چیئرپرسن و منتظم مقابلہ حسن اذان، علیم قیصر، پرنسپل مرے کالج، سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، لائن سیلم کھوکھر، سیکنڈ وائس ڈسٹرکٹ گورنر، لائن ساجد حسین، ریجن چیئرپرسن ریجن، جاوید سلیم ڈار، آفس سیکرٹری، حاجی سرفراز صدر حنفیہ غوثیہ اسلامک انسٹیٹیوٹ و مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ غوثیہ ، سرپرست اعلیٰ ملک ذاکر ایڈووکیٹ، میاں عبدالرحمن سیکرٹری جنرل، ایگزیکٹیؤ کمیٹی ممبران زبیر بھٹی، اعجاز غوری، عالمگیر خان، حافظ الکریم برکی اور حمزہ برکی نے شرکت کی۔مقابلہ میں حسن مرتضیٰ نے پہلی ، سمیر نے دوسری، طلحہ نے تیسری اور حذیفہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ تمام شریک ہونے والے بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان بھر کے مدارس امن کے داعی ہیں اور ان دینی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں