میونسپل کمیٹی ملکوال میں قائد اعظم ؒکے یوم ولادت پرتقریب

میونسپل کمیٹی ملکوال میں قائد اعظم ؒکے یوم ولادت پرتقریب

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین ، سی اومزمل شیخ ،تاجر رہنماؤں نے ملکرکیک کاٹا

ملکوال(نمائندہ دنیا نیوز)میونسپل کمیٹی ملکوال میں قائد اعظم ؒکے یوم ولادت پرتقریب کا انعقاد، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ صدارت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر غزالہ یاسین چدھڑ نے کی۔ تقریب میں چیف آفیسر مزمل شیخ، مرکزی انجمن تاجران کے قائم مقام صدر عدنان محمود ، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، خرم بیگ، شیخ شہزاد، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مشتاق ، مجاہد شاہ، شیخ آصف، ملک طارق مطلوب، طاہر امین ودیگرنے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین ، چیف آفیسر مزمل شیخ اور انجمن تاجران کے رہنماؤں نے قائد اعظم کی 149ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کیلئے قائد اعظم کا بہت بڑا تحفہ اور احسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں مسلمانوں سمیت اقلیتی افراد ہندو توا پرستوں کے ہاتھوں جس اذیت اور تکلیف کا شکار ہیں اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن حاصل کرکے درست فیصلہ کیا تھا۔ تاجر رہنماؤں عدنان محمود ، خرم شہزاد بھلر اور زاہد محمود بھیروی نے کہا قائد اعظم ؒنے تو پاکستان کی صورت میں ہم پر احسان کیا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے ترقی یافتہ بنائیں۔ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پاکستان اب اس سفر پر گامزن ہے جسکی منزل مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں