رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیراہتمام واٹرفلٹریشن کا افتتاح
امتیازکوثراورانکی ٹیم صاف پانی فراہم کرکے احسن اقدام کررہی ‘نورالعین
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرگجرات نور العین قریشی نے ساروکی میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیراہتمام168ویں واٹرفلٹریشن کی افتتاحی تقریب میں اظہارخیال کرتے کہا ہے کہ امتیاز کوثراورانکی ٹیم شہریوں کوبلاتفریق وامتیاز صاف پانی فراہم کرکے احسن اقدام کررہی ہے جنہیں جتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے صدقہ جاریہ کے مشن میں مخیرحضرات کاکردار بھی قابل داد ہے گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری یہ منصوبہ پنجاب بھرمیں اپنی الگ پہچان بناچکاہے انشااﷲ یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے امتیازکوثراورانکی ٹیم کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔امتیازکوثرنے کہا دکھی انسانیت کی بلاتفریق وامتیازخدمت کامشن کامیابی سے جاری ہے نمایاں کردارادا کرنیوالے تمام مخیرحضرات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال پرآنیوالے اخراجات کیلئے یاسرسیٹھی، جاویدبھٹہ، مزمل، ظفر،تیمورفین، شفیق، اسحاق، رخسارمیلو،مرزا اشفاق بھرپورتعاون کرتے ہیں ہمارے پاس کثیرفنڈزجمع ہیں ہمارا مشن پورے ضلع میں بلاتفریق وامتیاز لوگوں کوصاف پانی کی فراہمی ہے اور یہ پراجیکٹ جاری رہے گا ۔