سینٹ جوزف چرچ میں کرسمس تقریب،کیک کاٹاگیا

سینٹ جوزف چرچ میں کرسمس تقریب،کیک کاٹاگیا

ڈی سی ودیگرکی شرکت، صبا اصغر کی زیر صدارت یوم قائد پربھی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے سینٹ جوزف چرچ، مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں منعقدہ کرسمس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے تمام چرچز کی صفائی اور واشنگ کی گئی جبکہ چرچز، مسیحی آبادیوں اور اہم بازاروں میں چراغاں کیا گیا۔ کرسمس پر سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کرسمس بازاروں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی و اقلیتی رہنما ذوالفقار غوری، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو، فادر ظفر تنویر، قمر جمال، اعجاز گل، جنید غوری، رابی غوری، انیق غوری سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی زیرِ صدارت بانی پاکستان قائداعظم ؒکے یومِ ولادت پرگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں طلبا و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ قائداعظم ؒکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قائداعظمؒ کے افکار پر عمل کرنے اور نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں