اداروں ،ترقیاتی منصوبوں کی جائزہ کمیٹیاں غیر فعال
سابق دوروالی غیر فعال کرکے مختلف افسروں ‘سیاسی شخصیات پر مشتمل چند کمیٹیاں بنائی گئیں جوکسی محکمے ، تعلیمی ادارے ،ہسپتال یا ہیلتھ مراکز کا جائزہ نہ لے سکیں
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اور دیگر محکمہ جات کی مانیٹرنگ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے والے کمیٹیاں غیر فعال ،سابق دور حکومت میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو غیر فعال کرکے مختلف افسروں اور سیاسی شخصیات پر مشتمل چند محکموں کی کمیٹیاں بنائی گئیں جوکسی تعلیمی ادارے ،ہسپتال ،مراکز صحت یا کسی سرکاری محکمہ جات کا جائزہ نہ لے سکیں ۔موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ضلعی وتحصیل سطح پر سرکاری افسروں ،ارکان اسمبلی اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ کمیٹیاں تشکیل دیں جس کا کنوونیئر ڈپٹی کمشنر کو بنایا گیا جبکہ کمیٹی ممبران میں اسسٹنٹ کمشنرز ،ارکان اسمبلی اور حکومتی اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ ،چیکنگ اور کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کو اختیارات دیئے تھے کہ وہ کام نہ کرنے اور محکموں کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے اپنا کردارادا کریں تمام صوبائی محکموں بالخصوص محکمہ تعلیم، صحت ‘زراعت ‘لائیوسٹاک‘روڈز‘بلڈنگ ڈیپار ٹمنٹ ‘ہائی ویز ، لوکل گورنمنٹ ، بلدیاتی اداروں، جنگلات ، لیبر ، سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اور دیگر محکمو ں کی مانیٹرنگ کریں اور ہدایت کی گئی کہ سکولوں ، ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنسریوں، ترقیاتی سکیموں کے اچانک دورے کریں۔ بھٹہ خشت ، فلاحی مراکز صحت اوردیگر مقامات کابھی معائنہ کریں مگر انسپکشنز کرنیوالی کمیٹیاں غیر فعال پڑی ہیں اور صرف اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر افسرہی سرکاری محکموں کا وزٹ اور مانیٹرنگ کررہے ہیں۔