وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا اولین ترجیح ہے :مدثر حسین گوندل

وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا  اولین ترجیح ہے :مدثر حسین گوندل

ملکوال(نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن ملکوال کے الیکشن میں معروف قانون دان مدثر حسین گوندل مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ، کئی سنیئر اور جونیئر وکلا پینلز نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔

 مدثر حسین گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار کی سیاست کو صرف وکلا برادری کی خدمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وکلا نے الیکشن میں کامیاب بنایا تو ملکوال کو مثالی بار بناؤں گا جبکہ وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا اولین ترجیح ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں