حافظ آباد:نوسرباز عورتیں جیولر شاپ سے 8 تولے زیورات لے گئیں

حافظ آباد:نوسرباز عورتیں جیولر شاپ  سے 8 تولے زیورات لے گئیں

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )ونیکے تارڑ میں 3 نوسرباز اور چور خواتین جیولری شاپ میں رش ہونے کی وجہ سے مالکان کو لاکھوں روپے کا چونا لگا گئیں۔

3 چور خواتین جیولری شاپ میں گھسیں اور دکاندار کے مصروف ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چادر کو ڈھال بنا کر جیولری شاپ میں رکھے کاؤنٹر سے سونے کے کانٹوں کی پوری ٹرے ہی چوری کر کے لے گئیں۔جیولری شاپ کے مالک کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح ہے کہ 3 چور خواتین جیولری شاپ سے سونے کے کانٹے جو کہ 8 تولے کے وزن کے بتائے جا رہے ہیں چوری کر کے لے گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں