حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن ملکہ کے نئے عہدیدار وں کا انتخاب
گلیانہ(نامہ نگار )حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن ملکہ کے نئے عہدیدار وں کا انتخاب کر لیا گیا۔ حاجی سہیل اصغر اعوان صدر جبکہ مبشر عبد القیوم اعوان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
ملک اختر زاہد اعوان سرپرستِ اعلیٰ اور حاجی ملک اقبال اعوان کو چیئرمین مقرر کیا گیا۔ دیگر عہدیدار وں میں مفتی شاہد اقبال مدنی، حسن منیر اعوان اور محمد شہباز اعوان شامل ہیں۔حافظ عامر اقبال اعوان نائب صدر، حافظ حامد اکرم اعوان جوائنٹ سیکرٹری، محبوب الٰہی اعوان اور انجینئر عاصم یعقوب اعوان فنانس سیکرٹری، ابوبکر شریف نشرو اشاعت، سخی اللہ بٹ آفس انچارج ہونگے ۔