علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،میٹرک سائنس پروگرام کاآغاز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،میٹرک سائنس پروگرام کاآغاز

حافظ آباد(نا مہ نگار ، نمائندہ دُنیا )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ کے ریجنل ڈائریکٹر امتیاز احمد کمبوہ نے کہا ہے کہ بہار 2026 کے داخلوں میں اہم پیش رفت کے طور پر یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ میٹرک (سائنس)کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فاصلاتی تعلیمی نظام میں آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آن لائن اور ڈسٹنس لرننگ مستقبل کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسی تناظر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے تمام تعلیمی پروگرامز کو مارکیٹ کی ضروریات اور جدید تقاضوں کے مطابق ازسرِنو ترتیب دیا ہے تاکہ طلبہ عملی زندگی کے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔ ان کے مطابق یونیورسٹی کا نصاب مضبوط، فیکلٹی تجربہ کار، امتحانی نظام شفاف جبکہ تدریسی طریقہ کار نہایت سہل اور مؤثر ہے جو فاصلاتی تعلیم کو مزید قابلِ اعتماد بناتا ہے ۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ یونیورسٹی نے ملک بھر میں ریجنل کیمپسز اور سہولت مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں طلبہ کو داخلہ رہنمائی، تعلیمی مشاورت، ورکشاپس اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں