رانا سلیم بوسال صدر ، ابوذر بٹ سیکرٹری پریس کلب ملکوال منتخب

رانا سلیم بوسال صدر ، ابوذر بٹ  سیکرٹری پریس کلب ملکوال منتخب

ملکوال(نمائندہ دنیا )رانا سلیم بوسال کثرتِ رائے سے صدر پریس کلب ملکوال اور ابوذر بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

چیف الیکشن کمشنر رانا نعیم نے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل الیکشن کرائے ۔ ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ممبر پنجاب اسمبلی اختر عباس بوسال، سنی علما کونسل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ اشرف حسینی، مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، جنرل سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، سابق صدر ملکوال بار مظفر اقبال گوندل اور دیگر نے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں