گلشنِ اقبال پارک میں فاؤنٹین فعال ،خوبصورت لائٹس نصب

گلشنِ اقبال پارک میں فاؤنٹین فعال ،خوبصورت لائٹس نصب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ شہر کی خوبصورتی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی سربراہی میں منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ کی زیرِ نگرانی گلشنِ اقبال پارک، جی ٹی روڈ پر موجود درختوں کو دیدہ زیب اور رنگ برنگی لائٹس سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت شہر کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں اور شہریوں کو خوشگوار اور دلکش ماحول فراہم کر رہے ہیں۔اسی منصوبے کے تحت گلشنِ اقبال پارک میں عرصہ دراز سے بند فاؤنٹین کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ فاؤنٹین پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کرنے کا عمل بھی جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فاؤنٹین، روشنیوں کے امتزاج سے پارک کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور شہریوں کیلئے توجہ کا مرکز بنے گا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ نے کہا کہ خوبصورت، سرسبز اور روشن گوجرانوالہ کی تشکیل ہارٹیکلچر ایجنسی کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں