گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں بلدیاتی حدود کی حدبندی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں بلدیاتی حدود کی حدبندی سے متعلق عوامی نوٹس جاری ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ (حدبندی)رولز 2025 کے تحت ڈپٹی کمشنر و ڈیمارکیشن آفیسر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے بلدیاتی علاقوں کی حدبندی کے ابتدائی مسودے پر عوام سے تجاویز اور اعتراضات طلب کر لئے ۔
جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق حدبندی کا یہ عمل ضلع گوجرانوالہ کے تمام تحصیلوں بشمول گوجرانوالہ سٹی، گوجرانوالہ صدر، کامونکے اور نوشہرہ ورکاں جبکہ ضلع وزیرآباد کی تحصیل وزیرآباد اور علی پور چٹھہ پر مشتمل ہوگا۔ نوٹس میں جاری شیڈول کے مطابق ابتدائی حدبندی تجاویز کی تیاری 6 جنوری تک مکمل کی جائے گی اور 7 جنوری کو عوامی آگاہی کیلئے نوٹس آویزاں کیا جائے گا۔ شہری 14 جنوری 2026 تک تجاویز اور اعتراضات جمع کرا سکیں گے جبکہ جوابی تجاویز اور جوابی اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔ ڈیمارکیشن اتھارٹی کی جانب سے فیصلے 21 جنوری کو کئے جائیں گے جس کے بعد 23 جنوری کو حتمی حدبندی تجاویز تیار اور 24 جنوری کو حکومت پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔