حافظ آباد:اجتماعی شادیوں کی تقریب 10 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

حافظ آباد:اجتماعی شادیوں کی تقریب   10 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )بزم ذکر حییب ؐ سکھیکی منڈی کی طرف سے منعقد کی گئی اجتماعی شادیوں میں 10 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ، اجتماعی شادیوں کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی نصراﷲ بشیر سوکھل تھے ۔

 تقریب سے نصراﷲ بشیر سوکھل، بزم ذکر حبیب کے صدر رانا محمد اقبال توگیروی، معروف نقیب مظفر علی نے خطاب کیا، بزم ذکر حبیب کے صدر رانا اقبال توگیروی نے کہا کہ اس سال دو جوڑوں کی شادیوں کے خراجات سیٹھ افتخار پپو نے اپنے پاس سے کئے ہیں، تما م بچیوں کو بہترین جہیز بھی دیا گیا جن میں چارپائی، ڈنر سیٹ، واشنگ مشین، کرسیاں جیولری سیٹ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں