سی ای او کا دورہ تحصیل ہسپتال لالہ موسیٰ ،یونیفارم نہ پہننے پر سٹاف سے وضاحت طلب
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عطاالمنعم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، رجسٹریشن کاؤنٹر، ڈینٹل اور این سی ڈی او پی ڈی کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ مناسب یونیفارم نہ پہننے پر دو سٹاف ممبران کو وضاحتی خط اور ذاتی سماعت کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عطاالمنعم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، رجسٹریشن کاؤنٹر، ڈینٹل اور این سی ڈی او پی ڈی کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ مناسب یونیفارم نہ پہننے پر دو سٹاف ممبران کو وضاحتی خط اور ذاتی سماعت کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔