تتلے عالی :پیرا فورس نے عارضی وپختہ تجاوزات مسمار کر دیں
تتلے عالی(نامہ نگار )پیرا فورس نے عارضی وپختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔ پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کنندگان کو متعدد باروارننگ دی گئی،
گزشتہ روزپیرا فورس نے ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا ،اس دوران کامونکے روڈ،نوشہرہ روڈ پر قائم پختہ تھڑے مسمار کر د ئیے ، عارضی تجاوزات کرنے والوں نے سامان اٹھا کر دوڑ لگا دی تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مسمار کئے گئے تھڑوں کا ملبہ بھی ٹرالیوں پر لوڈ کرکے اٹھا لیا گیا ،بعد ازاں پیرا فورس نے مجو چک،کوٹ نثار شاہ میں بھی تجاوزات ہٹائیں۔