ڈسکہ :مختلف مقدمات میں زیر تحویل گاڑیاں کھلے آسمان تلے کھڑی ناکارہ

ڈسکہ :مختلف مقدمات میں زیر تحویل  گاڑیاں کھلے آسمان تلے کھڑی ناکارہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں میں مختلف مقدمات میں قبضہ میں لی گاڑیاں ناکارہ ہونا شروع ہوگئیں۔

سرکل پولیس کے پانچوں تھانوں موترہ ’سٹی ’ستراہ ’بمبانوالہ اور صد رنے مختلف مقدمات میں لاکھوں روپے مالیتی کی گاڑیاں برآمد کرکے تھانوں میں کھڑی کردی ہیں جو کھلے آسمان تلے ناکارہ ہورہی ہیں، بعض گاڑیوں ’کاروں اور موٹرسائیکلوں کے پارٹس غائب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سکریپ میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں