سمبڑیال میں وار داتیں ،شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال میں وار داتیں ،شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

نشترآباد کے رہائشی احمد اپنے دوست اسامہ کے ہمراہ سیالکوٹ سے واپس گاؤں نشترآباد آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے 20ہزارروپے ،موبائل فون چھین لئے ،ساہووالہ گرڈ سٹیشن کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے عدنان ماجد سے موبائل فون اور 20 ہزارروپے لوٹ لئے ،محلہ تاج پورہ میں حمزہ جاوید کے گھر سے سلائی مشین ،کٹر مشین ، گلوز، جیکٹس ،لیدر جیکٹس ،پینٹس ،الیکٹر ک ہیٹر جبکہ موضع سائیانوالہ میں شہباز کے ڈیر ے سے بکرا اور بھیڑ اورذیشان اصغر کے ڈیر ے سے بکری، بکرااور مرغیاں چوری ہو گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں