ویزا فراڈ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 9 افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گوجرانوالہ، گجرات ، نارووال، سیالکوٹ اور منڈی بہائوالدین کے مختلف علاقوں سے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ناصر اقبال اورمحمد اقبال 2018 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھے ، شمشاد منیر احمد نے شہری کو فرانس بھجوانے کا جھانسہ دیکر 34 لاکھ 50 ہزار روپے ، ظہیر الدین بابر نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 38 لاکھ روپے ،سید حسن بخاری نے شہری سے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے بٹورے ۔ عمران اشرف نے دبئی بھجوانے کے غرض سے 13500 درہم ہتھیائے ۔ اکرم نے 4 شہریوں کو سپین بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ روپے ہتھیا ئے ۔