حافظ آباد:بائی پا س ریلوے لائن فلائی اوور ٹریفک کیلئے اوپن
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل تارڑ اورڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی کو ششوں سے بائی پا س ریلوے لائن فلائی اُوور کے میگا پراجیکٹ کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا،
750ملین کی لاگت سے بننے والے فلائی اُوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔فلائی اُوو رکے ساتھ دونوں اطراف پر سروس روڈز بھی بنائی گئی ہے ،فلائی اُوور کی تعمیر سے حافظ آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، گجرات ، پنڈی بھٹیاں ، سرگودھا ، چنیوٹ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی عوام کو ذرائع آمد و رفت کی بہتر سہولت میسر آئیگی ۔فلائی اوور کے منصوبے کا آغاز چند سال پہلے ہو ا تا ہم فنڈز کی کمی کے باعث تعمیراتی کام میں تاخیر ہو ئی ۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد برتھ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خود اس منصوبے کی براہ راست نگرانی کر تے رہے ۔ ایکسین ہائی وے اسجدعلی نے بتایا کہ فلائی اُوور کے ساتھ دو سروس روڈ بھی بنائے گئے ہیں جبکہ فلائی اُوور پر لائٹنگ کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا۔