ڈپٹی کمشنر کا اے سی کیساتھ تحصیل ہسپتال وزیر آ باد کا دورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کے ہمراہ اچانک تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال وزیرآباد کا دورہ،مریضوں سے سہولیات بارے استفسار کیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے امور بھی چیک کئے ۔ ٹراما سنٹر، ایمر جنسی ، مختلف وارڈز ، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نئی قائم کی گئی خوبصورت وال کو بھی دیکھا انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا مجھ سمیت ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ذمہ داری ہے ۔