سیالکوٹ: 170 سکولوں میں نئے کلاس رومز کیلئے فنڈز منظور

سیالکوٹ: 170 سکولوں میں نئے کلاس رومز کیلئے فنڈز منظور

چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال میں قائم سکولوں پر 38 کروڑ 54 لاکھ روپے خرچ ہونگے ،نصف رقم جاری ،15 کی چار دیوار ی ہوگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ کے 170 سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کیلئے 38 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظور ی دیدی گئی۔ حکومت پنجاب نے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال میں قائم 170سکولوں میں 296 کلاس روزمز کی تعمیر کیلئے 38 کروڑ 54 لاکھ 61 ہزار روپے کے فنڈز منظور کرتے ہوئے 19 کروڑ 27 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی جبکہ 15 سکولوں کی بیرونی دیواریں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو مذکور ،سکولوں کی تعمیر کیلئے فنڈز اور تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ جلد تعمیرات کا آغاز کردے گا۔ آئندہ سال 2026 کے آغاز پر مزید 192.731 ملین روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی جائے گی، سکولوں کی تعمیر سے بنیادی تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں