وزیرآباد:گھر کی چھت پر لڑکی اندھی گولی سے جاں بحق

وزیرآباد:گھر کی چھت پر لڑکی اندھی گولی سے جاں بحق

8سالہ زینب کو کمر میں گولی لگی ، ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ، مقدمہ درج

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھر کی چھت پر بھائی کے کپڑے لینے گئی 8سالہ لڑکی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی دوران علاج جان کی بازی ہار گئی ۔ گلی گرو کوٹھا کے رہائشی امجد قصا ب کی 8سالہ بیٹی زینب گھر کی چھت پر گئی تو اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہو گئی جو زینب کو کمر میں لگی ، لڑکی کو فوری سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں