سیالکوٹ:رجسٹریشن اور واجب الا دا ٹیکس کی جانچ، 21گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

سیالکوٹ:رجسٹریشن اور واجب  الا دا ٹیکس کی جانچ، 21گاڑیاں  تحویل میں لے لی گئیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ نے ملٹری پولیس کے ہمراہ کینٹ کے علاقے میں مشترکہ طور پر سنیپ چیکنگ کی کارروائی کی۔

 کارروائی کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن اور واجب الادا ٹیکس کی جانچ پڑتال کی اور 21 گاڑیوں کو تحویل لیا۔ یہ گاڑیاں غیر رجسٹرڈ یا ٹیکس نا دہندہ تھیں۔ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کو مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق آئندہ بھی ایسی چیکنگ مہمات جاری رہیں گی تاکہ خلاف ورزیوں کی روک تھام اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں