پھالیہ :رکشوں کیلئے پٹرول کم ملنے پر سینٹری ورکرز کا احتجاج
2ر دراز دیہات میں صفائی اور کوڑا اٹھانے کیلئے 2لٹر پٹرول ناکافی ، ختم ہونے پر مشکلات
پھالیہ (نامہ نگار )پاہڑیانوالی میں ستھرا پنجاب کے رکشے پٹرول ختم ہونے پر سینٹری ورکروں کیلئے مشکلات کا با عث بننے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پاہڑیانوالی کے علاقہ میں ستھرا پنجاب کے ورکر رکشہ کو دھکہ لگائے گاؤں کی طرف جا رہے تھے تو صحافیوں کے پو چھنے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف 2 لٹر پٹرول دیا جا رہا ہے جبکہ مختلف دیہات میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، پہلے ہمیں 3لٹر پٹرول فراہم کیا جاتا تھا مگر اب کم کر دیا گیا ہے اور دیہات کی تعداد کم نہیں کی گئی ،رکشوں کا پٹرول اکثر و بیشتر راستے میں ختم ہو جاتا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں سے کو ڑا اٹھانا پڑتا ہے جس کیلئے 2 لٹر پٹرول ناکافی ہوتا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ ٹھٹھرتی سردی میں الصبح دیہات میں صفائی ستھرائی کرنے کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں اور راستے میں پٹرول ختم ہونے کے سبب مجبوراً رکشہ کو دھکے لگانے پڑتے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں کوئی فلنگ سٹیشن بھی نہیں ہوتا ، دور دراز دیہات میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ضرورت کے مطابق پٹرول فراہم کیا جائے ۔