منڈی تا رنسیکے پلی زیر تعمیر سڑک 3ماہ سے التوا کا شکار

منڈی تا رنسیکے پلی زیر تعمیر سڑک 3ماہ سے التوا کا شکار

گھنٹوں ٹریفک جام معمول ، حادثات میں اضافہ ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پھالیہ (نامہ نگار )منڈی بہاؤالدین تا رنسیکے پلی زیر تعمیر سڑک 3ماہ سے التوا کا شکار ، حادثات میں اضافہ ہونے لگا ۔ منڈی بہاؤالدین سے گجرات گوجرنوالہ لاہور جی ٹی روڈ کو ملانے والا روڈ شدید خستہ حالی کا شکار تھا، گزشتہ 3ماہ سے جاری کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے جہاں ایک لین میں ٹریفک کے بہاؤ سے آئے روز حادثات سے قیمتی جانوں کا ضیا ع ہو رہا ہے تو دوسری طرف خاک اڑنے سے سموگ اور گردو غبار سے شہری اور مسافر شدید پریشانی سے دو چار ہیں، منڈی بہاؤالدین سے رنسیکے پلی تک جگہ جگہ گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ۔اہلیان منڈی بہاؤالدین نے ڈپٹی کمشنر ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد تعمیر کر ایا جائے۔ تاکہ ٹریفک کی بے ہنگم روانی کو بحال کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں