جلالپور جٹاں:سرکاری آٹا غائب، 15 کلو تھیلا 1900 روپے میں فروخت

 جلالپور جٹاں:سرکاری آٹا غائب، 15  کلو تھیلا 1900 روپے میں فروخت

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )شہر میں سرکاری آٹے کی عدم دستیابی نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔

کسی بھی دکان پر سرکاری آٹا موجود نہیں، جس کے باعث عوام پرائیویٹ آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔سرکاری آٹے کے 15 کلو تھیلے کی قیمت 1700 روپے مقرر ہے ، لیکن بازار میں یہی تھیلا 1930 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ، جس سے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں