گجرات :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے ، جرمانے عائد
گجرات (نامہ نگار)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گجرات میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔
اس دوران مارکیٹوں اور دکانوں پر چیکنگ کی گئی تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں۔کارروائی کے دوران نرخنامے کی عدم موجودگی، زائد قیمتوں پر فروخت اور قواعد کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو وارننگ دی گئی جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔