صلح نہ کرنے پر مدعیہ کے گھر اندھا دھند فائرنگ، ملزم فرار

صلح نہ کرنے پر مدعیہ کے گھر  اندھا دھند فائرنگ، ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر مسلح افراد نے کوٹلی ریت والی میں مدعیہ طیبہ رانی کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

 تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کوٹلی ریت والی کی رہائشی طیبہ رانی ایک مقدمہ میں مدعیہ تھی، جس میں ملزم اویس صلح کے لیے دباو ڈال رہا تھا۔ انکار کرنے پر اویس نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ رات کے وقت طیبہ رانی کے گھر پر فائرنگ کی، خوف و ہراس پھیلا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ملزم اویس اور اس کے چار نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں