جوڈیشل کمیشن کیلئے کروڑوں کی اراضی واگزار کرائی :حسن ولائیت ،علی حسن نواز
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)وکلا برادری کے اعتماد پر پورا اترنے اور اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لئے شب و روز محنت کی ان خیالات کا اظہار تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر حسن ولائیت تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی حسن نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2025 میں قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی 6 ایکڑ قیمتی اراضی جوڈیشل کمیشن کے لئے واگزار کروائی مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لئے مسجد کی تعمیر، جدید ریکارڈ روم اور بار روم کی تعمیر کروائی جوڈیشل کمپلیکس میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگوایا گیا ۔