پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس ،عہدیداروں کا انتخاب

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  کا اجلاس ،عہدیداروں کا انتخاب

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا انتخابی اجلاس چیئرمین الیکشن بورڈ سردار بشارت علی ڈوگر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں سال 2026 کے لیے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں اقبال صدیق سدھو کو صدر جبکہ شیخ مشتاق احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جنہوں نے اپنے اختیارات کے تحت باہمی مشاورت سے مکمل رجیم کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق سیٹھ محسن حسن سرپرستِ اعلیٰ، رانا محمد شاذب خاں سرپرست، سردار بشارت علی ڈوگر چیئرمین، میاں عنصر علی وائس چیئرمین، مرزا خادم حسین سینئر نائب صدر، سر جاوید اقبال نائب صدر، محمد سجاد بھٹی جوائنٹ سیکرٹری، حسن مجتبیٰ زیدی پریس سیکرٹری، اویس نواز سیکھو فنانس سیکرٹری اور ساجد اقبال آفس سیکرٹری مقرر کیے گئے جبکہ چیئرمین مجلسِ عاملہ عمران حیدر بخاری ممبران میں عبدالستار انیس، میاں اسلم، محمد رمضان بٹ، شاہد احمد، جاوید وارث ڈوگر اور راشد اشرف شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں