فوڈ کنٹرولر کا سرائے عالمگیر چیک پوسٹ کا دورہ
گجرات (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات خرم نیاز ساقب نے ہدایات کی تعمیل میں سرائے عالمگیر چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور یہاں موجود عملے کی حاضری و کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسٹاف کی موجودگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ عوامی سہولت کے لیے چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور معیار پر کڑی نگرانی کی جائے گی ۔