اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے : یونس بھٹی

 اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ  کر مقابلہ کرنا چاہیے : یونس بھٹی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی رہنما یونس بھٹی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ معاشی خوشحالی وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکی ہے۔

معاشی استحکام کے بغیر وقار اور عزت کا حصول ممکن نہیں معاشی خوشحالی کے لیے وسائل ناگزیر ہیں اور یہ وسائل صرف محنت جدوجہد اور کاروبار کی وسعت سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں مسیحی نوجوان ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروبار کی طرف بھی بھرپور توجہ دیں اور خود کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں