پھالیہ: جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان
پھالیہ (نامہ نگار )جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کالے قانون کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کر دی گئی ہے ۔
جماعت اسلامی ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں اپنے موزوں امیدوار بھی کھڑے کرے گی۔یہ اعلان قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین میاں عبد الرؤف ایڈووکیٹ، نائب امیر چوہدری صالح محمد رانجھا، نائب امیر چودھری وقار الحسن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد انور بھٹی اور ضلعی رہنما محمد یوسف بٹ نے غزالی آڈیٹوریم پھالیہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔