سیالکوٹ: سول ڈیفنس کی غیر قانونی پٹرول پمپس پر کارروائی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ نے شہر کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے جن کے دوران دو غیر قانونی پٹرول پمپس کو سربمہر کیا گیا اور ان سے پٹرول مشینیں قبضہ میں لے لیں۔چھاپے چیف آفیسر حافظ زکریا اقبال کی قیادت میں کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔چیف آفیسر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کو اپنی دکانیں یا اراضی کرایہ پر نہ دیں تاکہ قانون کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے ۔