جلالپور جٹاں:ظہیرا ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآ مد

جلالپور جٹاں:ظہیرا ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآ مد

گرفتار ملزمان میں ہیر عباس ،نعمان رفیق،وقار یونس شامل ، رقم مالکان کو واپس

جلالپور جٹاں (نامہ نگار)تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے تین رکنی ظہیر عباس عرف ظہیرا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او گجرات راناعمر فاروق کے احکامات پر ضلع بھر میں چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر شفقت محمود اور پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 2 عدد پسٹل (30 بور) برآمد کیا گیا، جو شہریوں کو واپس کر دی گئی۔ شہریوں نے اپنی رقم واپس ملنے پر گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔گرفتار ملزمان میں ظہیر عباس ،نعمان رفیق،وقار یونس شامل ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں