ڈسکہ میں پرائس کنٹرول کے مسائل، شہری سراپا احتجاج

ڈسکہ میں پرائس کنٹرول کے مسائل، شہری سراپا احتجاج

شکایت درج کروانے والوں کو سینئر کلرک کی طرف سے بلا وجہ چکر لگوائے جاتے

موترہ (نامہ نگار )موترہ اور ڈسکہ کے شہری اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں پرائس کنٹرول کی ذمہ داری سینئر کلرک وقاص کو سونپے جانے کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں شکایات کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کو سینئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر سلمان منڈ کے رویے کی وجہ سے شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق، جب بھی کوئی پرائس کنٹرول کے حوالے سے شکایت درج کروانے آتا ہے تو عملہ اسے سینئر کلرک کے پاس بھیج دیتا ہے ، مگر سینئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شکایت کنندگان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، شہریوں کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے باہر نکال دی جاتی ہے اور کئی ہفتوں تک کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر آپریٹر سلمان منڈ شکایت کنندگان کے ساتھ ناروا سلوک کرتا ہے اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم رابطہ کرنے پر سینئر کلرک وقاص اور کمپیوٹر آپریٹر سلمان منڈ نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں