پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے فزیکل ٹیسٹ مکمل

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے فزیکل ٹیسٹ مکمل

318 امیدوار کامیاب، 260 انفورسمنٹ آفیسر اور 58 انویسٹی گیشن آفیسر شامل

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتی کے لیے دوڑ و فزیکل ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، جس میں مجموعی طور پر 318 امیدوار کامیاب قرار پائے ، جن میں 260 انفورسمنٹ آفیسر اور 58 انویسٹی گیشن آفیسر شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیر نگرانی یہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے رائل پام سٹی میں ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا تاکہ مہنگائی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، قبضہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف حکومتی رٹ کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسروں کی زیر نگرانی ٹیسٹ منعقد ہوئے ۔گوجرانوالہ سے انفورسمنٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے 1077 امیدواران نے درخواستیں دیں، جن میں میل و فی میل امیدواران نے دوڑ و فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس میں 260 امیدوار کامیاب ہوئے ، جن میں 154 مرد اور 106 خواتین شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن آفیسر کی بھرتی کے لیے 358 امیدواران نے اپلائی کیا، جن میں سے 58 کامیاب ہوئے ، جن میں 32 مرد اور 26 خواتین شامل ہیں۔ باقی امیدوار ناکام رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں