آپریشن کے چند روز بعد ہی ما فیا سرگرم ، دوبارہ تجاوزات قائم

آپریشن کے چند روز بعد ہی ما فیا سرگرم ، دوبارہ تجاوزات قائم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ، پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کے افسر وں کی عدم توجہی کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن کے چند روز بعد ہی مافیا نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنا شروع کردی،

اندرون شہر بازاروں،مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر بڑے پیمانے پر تجاوزات ہٹادی گئیں ، پختہ تعمیرات اور دکانوں کو مسمار کیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن جن بازاروں اور شاہراہوں پر تجاوزات کو ہٹایا گیا چند روز بعد دکانداروں اور تجاوزات مافیا نے دوبارہ ریڑھیاں، پٹھے اور عارضی دکانیں قائم کرنا شروع کردیں ، سیٹلائٹ ٹائون اور پیپلز کالونی کے چند علاقوں میں برسوں سے قائم پختہ تعمیرات کیخلاف آپریشن نہ ہوسکا جبکہ دیگر اہم علاقے بھی شامل ہیں جہاں آج تک آپریشن کلین اپ نہیں ہوسکا ۔تجاوزات دوبارہ قائم ہونے سے گوندلانوالہ روڈ،دھلے چوک ،سیالکوٹ روڈ،شیخوپورہ روڈ،حیدری روڈ،گھوڑے شاہ روڈ ،حافظ آبادروڈ پردوبارہ تجاوزات قائم ہونے لگیں ، میونسپل عملہ کی ملی بھگت سے ضبط سامان بھی دکانداروں کو لوٹادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں