ڈی جی پی ایچ اے کاترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے علی الصبح شہر کے مختلف ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اور جاری و زیر التوا کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے افسروں اور عملے کو ہدایات جاری کیں کہ ماڈل ٹاؤن روڈ پر باقی رہ جانے والی فوکسڈ لائٹس کل نصب کر کے فعال کی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر روشنی کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے جناح پارک کے فوارے کو بھی مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایت کی۔ سیالکوٹ بائی پاس مونومنٹ کے اطراف لائٹس کی تنصیب کل یقینی بنائی جائے جبکہ عزیز کراس فلائی اوور کے نیچے ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کیا جائے ۔ شہر کے تمام چوراہوں میں پھول لگائے جائیں اور تمام گرین بیلٹس میں موجود گھاس کے خالی حصوں کو پُر کیا جائے ۔