ہیڈمرالہ تاچپراڑبندروڈتباہ حالی کاشکار،گڑھے پڑ گئے

ہیڈمرالہ تاچپراڑبندروڈتباہ حالی کاشکار،گڑھے پڑ گئے

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)ہیڈمرالہ تاچپراڑ بندر وڈتباہ حالی کاشکار،بڑے بڑے گڑھے ہونے سے شہریوں کوسفرمیں شدیددشواری کاسامنا ہے ۔مختلف مقامات مرالہ بیراج،زندہ،لاڈوپنڈی،آئمہ،میانی اعواناں،میانی پٹھاناں، گوندل، ساگرپور، رڈیال، پتن سین، احملپور، سیدپور، چڈالی، روال اور چپراڑکے قریب سڑک مکمل طورپرگڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہے ۔

جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں اورراہ گزرشہریوں کوسفرمیں دشواری کاسامناہے اورمنٹوں کاسفرگھنٹے میں طے کرنے پرمجبورہیں۔ اس حوالے سے ممبرصوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت راناعارف اقبال کاپنجاب پریس کلب ہیڈمرالہ سے وابستہ صحافیوں سے گفتگوکے دوران کہناتھاکہ وہ اپنے حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنکے حل کے لئے وہ کوشاں ہیں مرالہ تاچپراڑروڈکی تعمیرومرمت کے فیزون کاجلد آغازکیاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں