صفائی و نکاسی آب نظام بہتر بنانے پر توجہ دیں،ڈی سی

 صفائی و نکاسی آب نظام بہتر بنانے پر توجہ دیں،ڈی سی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہاہے کہ واسا، میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسر صفائی ستھرائی،نکاسی آب،نالوں اور سیوریج،ڈرینج کی صفائی میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں۔

تمام متعلقہ محکموں کے افسر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مقرر کر دہ چیف منسٹر (کی پی آئیز)کی پر فارمنس انڈیکیٹرز پر سو فصد عملدرآمد کو یقینی بنانا تمام محکموں کی ذمہ داری ہے ۔ ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی محکموں کے افسروں کے اجلاس کی صدارت کر تے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت افسروں کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی،ضلع کونسل اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایت جار ی کرتے کہا کہ اپنے اپنے ٹارگٹس کے مطابق مارکیٹوں،بازاروں اور دکانوں کے وزٹ اور گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کر تے ہوئے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں