مختلف مقامات پر پٹرولنگ،ٹریفک پولیس کے ناکے دردِ سر
سوہدرہ(نمائندہ دنیا)سوہدرہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کے لگائے گئے ناکے شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئے ۔
گھروں سے ضروری سامان لینے یا روزمرہ ضروریات پوری کرنے والے بچے ، بزرگ اور خواتین بھی ان ناکوں پر دبوچ لیے جاتے ہیں اور کئی گھنٹے محصور رہنے کے بعد خالی ہاتھ واپس گھر جانے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ ہیلمٹ قوانین کی آڑ میں وارڈنز ذاتی ٹارگٹ پورے کرنے میں مصروف ہیں۔ معمولی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ، بلاوجہ رکاوٹیں اور شہریوں کی توہین پر مشتمل رویہ عوام میں شدید غصہ اور ناراضگی پیدا کر رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نا صرف غیر ضروری ہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضرور کرایا جائے مگر بلاجواز ناکے ختم کیے جائیں اور عوام کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جائے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈنز کے رویے اور بلاجوار ناکوں کا نوٹس لیا جائے ۔