بلدیاتی نظام کیخلاف عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریفرنڈم،شہریوں کے بڑی تعداد ریفرنڈم میں شریک،با اختیار بلدیاتی نظام کے حق میں عوام کے جم غفیر نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
وزیرآباد کے علاقہ جات وزیرآباد سٹی،نظام آباد،الہ آباد،سوہدرہ،گکھڑ منڈی،احمد نگر،رسولنگر،علی پور چٹھہ،منظور آباد،کیلاسکے سمیت مختلف علاقہ جات میں پولنگ پوائنٹس بنائے گئے ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری ناصر محمود کلیر نے اس موقع پر کہا ریفرنڈم کا مقصد عوام سے رائے لی جائے گی کہ کیا وہ اِن مطالباب کے حق یا مخالفت میں ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوں ، بااختیار بلدیاتی نظام میں مکمل مالی، سیاسی، انتظامی اختیارات دیئے جائیں، بااختیار بلدیاتی نظام میں ضلعی نوکر شاہی منتخب نمائندوں کے سامنے جوابدہ ہوں، ضلعی، میٹروپولیٹن اور سٹی کارپوریشنز بحال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بدل دو نظام تحریک عوام کے جذبات کہ ترجمان ہے ۔عوام فرسودہ، ناکارہنظام سے بیزار ہوچکے ہیں۔